سنگائی بولوہ: سنگائی بولوہ جیل سے ایک پاکستانی شہری زیرِ حراست ملزم کے فرار ہونے کے بعد قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری...
سنگائی بولوہ: سنگائی بولوہ جیل سے ایک پاکستانی شہری زیرِ حراست ملزم کے فرار ہونے کے بعد قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق 24 سالہ محمد حسن نامی ملزم جنسی جرائم، ڈکیتی اور امیگریشن سے متعلق مقدمات میں زیرِ حراست تھا۔ اسے آخری بار نارنجی رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ پینٹ میں دیکھا گیا۔
پولیس نے سنگائی بولوہ، پنچک عالم اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی احتیاط برتیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے گھروں کو ہر وقت مقفل رکھیں اور کسی نامعلوم شخص کے لیے دروازہ نہ کھولیں۔
مزید برآں، اہلِ خانہ خصوصاً بچوں کی حفاظت پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر کوئی مشتبہ شخص مذکورہ حلیے سے ملتا جلتا نظر آئے تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دینے کا کہا گیا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات درج ذیل نمبرز پر فراہم کی جا سکتی ہے:
انسپکٹر مہندرن
(010-430 4383)
انسپکٹر اعظم الدین
(016-566 1597)
آئی پی ڈی سنگائی بولوہ
(03-6156 1222)
یا قریبی پولیس اسٹیشن۔
حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ عوام غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے یا قیاس آرائی سے گریز کریں تاکہ پولیس کی کارروائی متاثر نہ ہو۔

COMMENTS