کوالالمپور: وزیراعظم داتوک سری انور ابراہیم نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے ملائیشین تیل بردار جہازوں کو ابنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت...
کوالالمپور: وزیراعظم داتوک سری انور ابراہیم نے ایران کا شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے ملائیشین تیل بردار جہازوں کو ابنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی، جسے انہوں نے ملک کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
انہوں نے کہا، “آج میری ملاقات ملائیشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ولی اللہ محمدی نصرآبادی سے کوالالمپور-انقرہ ڈائیلاگ کے موقع پر ہوئی۔”
انہوں نے مزید کہا، “مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے درمیان، میں نے ایران کے اس فیصلے پر ملائیشیا کی جانب سے قدردانی کا اظہار کیا کہ اس نے ہمارے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی۔”
اس سے قبل رپورٹ کیا گیا تھا کہ ایک ملائیشیا کی ملکیت کا جہاز، 28 فروری کو شروع ہونے والی امریکا-اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے چند ہفتوں بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوا ہے۔
دوسری جانب ایرانی سفیر ولی اللہ محمدی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے باقی چھ ملائیشین جہازوں کو مرحلہ وار اس آبی گزرگاہ سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔

COMMENTS