محکمہ امیگریشن ملائشیا کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے لیے پروگرام ریپیٹری ایشن مائیگرن 2.0 جاری ہے۔ اس پروگرام کے تح...
محکمہ امیگریشن ملائشیا کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی رضاکارانہ واپسی کے لیے پروگرام ریپیٹری ایشن مائیگرن 2.0 جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت مقررہ شرائط پوری کرنے والے افراد کے خلاف عدالتی کارروائی کے بغیر وطن واپسی ممکن ہوگی۔
پروگرام کی مدت 19 مئی 2025 سے 30 اپریل 2026 تک مقرر ہے۔ حکام نے اہل افراد کو ہدایت دی ہے کہ آخری تاریخ تک انتظار نہ کریں۔
حکام کے مطابق بغیر درست پاس یا اجازت نامے کے داخلہ اور قیام پر 500 رنگٹ جرمانہ ہوگا۔ مقررہ مدت سے زیادہ قیام پر بھی 500 رنگٹ جرمانہ عائد ہوگا۔ پاس کی شرائط کی خلاف ورزی پر 300 رنگٹ جبکہ خصوصی پاس فیس 20 رنگٹ مقرر ہے، جس میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو کمپاؤنڈ سے مستثنیٰ ہیں۔
درخواست کے لیے درست پاسپورٹ یا سفری دستاویز ضروری ہے۔ درخواست گزار کے پاس 14 دن کے اندر وطن واپسی کا فضائی ٹکٹ ہونا چاہیے۔ درخواست دہندگان کو ملائیشیا اور لابوان میں امیگریشن انفورسمنٹ ڈویژن کے 14 دفاتر میں سے کسی ایک میں حاضر ہونا ہوگا۔ ادائیگی صرف ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ یا ٹچ اینڈ گو ای والٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
وہ افراد اہل نہیں ہوں گے جو پہلے اس پروگرام میں رجسٹر ہو کر ملک نہ چھوڑ سکے ہوں، بلیک لسٹ میں شامل ہوں یا جن کے خلاف وارنٹ گرفتاری ہو۔ ملائیشین شہری کے شریک حیات کو ویزا کاؤنٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ درخواست صرف واک اِن کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔

COMMENTS