وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹری پرمٹ کی 10 سالہ تاخیر سے زیر التوا 19,205 درخواستوں کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا ہے۔ یہ درخواستیں 2013 ...
وزارتِ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ انٹری پرمٹ کی 10 سالہ تاخیر سے زیر التوا 19,205 درخواستوں کو مکمل طور پر نمٹا دیا گیا ہے۔ یہ درخواستیں 2013 سے 2023 کے دوران جمع کرائی گئی تھیں۔
وزارت کے مطابق 30 جون 2025 تک تمام پرانی درخواستوں کا فیصلہ کر دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ 2024 اور 2025 میں موصول ہونے والی 1,005 درخواستیں بھی منظور کر لی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کی بڑی وجہ درخواستوں کی بڑی تعداد، سیکیورٹی جانچ اور شادی کی تصدیق کا عمل تھا تاکہ صرف اہل غیر ملکیوں کو اجازت دی جا سکے۔
مزید بتایا گیا کہ یکم ستمبر 2024 سے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت مکمل درخواستوں پر چھ ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے گا۔
نئے قواعد کے مطابق ملائیشین شہریوں کی غیر ملکی بیوی تین سالہ رجسٹرڈ شادی اور ایک سالہ اسپاؤس پاس کے بعد درخواست دے سکتی ہے۔ جبکہ غیر ملکی شوہر کے لیے پانچ سالہ رجسٹرڈ شادی اور پانچ سالہ اسپاؤس پاس شرط ہوگی۔

COMMENTS