کاجانگ: جے پی جے نے بالاکونگ کے اطراف خصوصی کارروائی “اوپراسی پماندو وارگا اسنگ” کے دوران 13 گاڑیاں ضبط کیں۔ کارروائی محمکہ امیگریشن ملائیش...
کاجانگ: جے پی جے نے بالاکونگ کے اطراف خصوصی کارروائی “اوپراسی پماندو وارگا اسنگ” کے دوران 13 گاڑیاں ضبط کیں۔ کارروائی محمکہ امیگریشن ملائیشیا کے تعاون سے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر شروع کی گئی۔
حکام کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں میں 7.5 ٹن سے کم وزن کی 11 لوریاں، ایک کار اور ایک وین شامل ہے۔ مختلف خلاف ورزیوں پر 47 نوٹس جاری کیے گئے۔ نمایاں خلاف ورزیوں میں ووکیشنل لائسنس جی ڈی ایل نہ ہونا 16 کیسز، ڈرائیونگ لائسنس سی ڈی ایل نہ ہونا 12 کیسز اور موٹر وہیکل لائسنس ایل کے ایم نہ ہونا 8 کیسز شامل ہیں۔
اسی کارروائی میں امیگریشن حکام نے 13 غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا جن میں پاکستان، بھارت، نیپال اور بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق بعض آجر کم اجرت کی وجہ سے غیر ملکیوں کو لوری ڈرائیور کے طور پر ملازمت دیتے ہیں۔
حکام نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رہے گی اور ضبطی، نوٹس اور عدالتی کارروائی مسلسل جاری رہے گی۔ گاڑی مالکان اور آجرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر درست دستاویزات اور اہلیت کے کسی غیر ملکی کو گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔

COMMENTS