کوالالمپور میں جباتن امیگریشن ملائیشیا نے جالان تون تن سیو سن کے علاقے میں غیر قانونی طور پر چلنے والے 9 کلینکس پر کارروائی کی۔ کارروائی کے ...
کوالالمپور میں جباتن امیگریشن ملائیشیا نے جالان تون تن سیو سن کے علاقے میں غیر قانونی طور پر چلنے والے 9 کلینکس پر کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران 18 غیر ملکی افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں زیادہ تر بنگلہ دیشی شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق بعض کلینکس پہلے بھی بند کیے جا چکے تھے مگر دوبارہ سرگرم ہو گئے۔ یہ کلینکس دکانوں کے پچھلے حصوں میں خفیہ کمروں سے چلائے جا رہے تھے جہاں بغیر مستند طبی اجازت کے مریضوں کو ادویات فراہم کی جا رہی تھیں۔
چھاپے کے دوران اینٹی ڈپریسنٹس، اینٹی بایوٹکس، ذیابیطس، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور معدے کی ادویات برآمد ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر ادویات ممکنہ طور پر بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر لائی گئی تھیں۔
حکام نے بتایا کہ بعض زیر حراست افراد خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں سے 50 سے 100 رنگٹ تک فیس وصول کرتے تھے۔ تمام گرفتار افراد کو مزید تحقیقات کے لیے امیگریشن قوانین کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات میں وزارت صحت ملائیشیا بھی شامل ہے۔

COMMENTS