پوتراجایا: محکمہ امیگریشن ملائشیا کے مطابق پروگرام ریپیٹری ایشن مائیگرن 2.0 کے تحت 19 مئی 2025 سے 23 فروری 2026 تک 177,161 غیر قانونی تارکین...
پوتراجایا: محکمہ امیگریشن ملائشیا کے مطابق پروگرام ریپیٹری ایشن مائیگرن 2.0 کے تحت 19 مئی 2025 سے 23 فروری 2026 تک 177,161 غیر قانونی تارکین وطن نے رجسٹریشن کروائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تہواروں کے قریب آنے کے ساتھ رجسٹریشن میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق اب اس پروگرام کے لیے اپائنٹمنٹ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے اور درخواست دہندگان واک اِن کے ذریعے براہِ راست کاؤنٹر پر آ سکتے ہیں۔ جو افراد پہلے پہنچتے ہیں ان کے معاملات اسی دن مکمل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جبکہ باقی افراد کو اگلے دن کے لیے انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زائد افراد کو پہلے ہی ان کے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے اور اس عمل سے حکومت کو 88 ملین رنگٹ سے زیادہ محصولات حاصل ہوئے ہیں۔ پروگرام کے تحت متعلقہ افراد کو قانونی کارروائی سے استثنا دیا جاتا ہے جبکہ مقررہ جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے۔
امیگریشن کے مطابق پروگرام 30 اپریل تک جاری رہنے کا شیڈول ہے، تاہم اس کی مدت میں توسیع یا اختتام سے متعلق فیصلہ ابھی زیر غور ہے۔

COMMENTS