ترینگانو کے ضلع سیتیو میں امیگریشن کے مشترکہ آپریشن کے دوران 226 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی تعمیراتی سائٹ میرانگ م...
ترینگانو کے ضلع سیتیو میں امیگریشن کے مشترکہ آپریشن کے دوران 226 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی تعمیراتی سائٹ میرانگ میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔
آپریشن میں محکمہ امیگریشن ملائشیا کے علاوہ جے پی این، جے ٹی کے، سی آئی ڈی بی، اے پی ایم ترینگانو اور پاستاک امیگریشن پتراجایا کے 64 اہلکار شریک تھے۔
امیگریشن حکام کے مطابق 316 غیر ملکیوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 226 کو امیگریشن ایکٹ 1959/63 کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں 222 بنگلہ دیشی، تین انڈونیشین اور ایک بھارتی شہری شامل ہیں۔ عمر 20 سے 55 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔
خلاف ورزیوں میں شناختی دستاویزات نہ ہونا، مقررہ مدت سے زیادہ قیام اور ورک پرمٹ یا پاس کا غلط استعمال شامل ہے۔
تمام گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لیے Depot Tahanan Imigresen Ajil منتقل کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق جنوری سے اب تک ریاست میں مختلف ممالک کے 415 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں صورتحال قابو میں ہے اور زیادہ تر کیسز پاس یا ورک پرمٹ کی شرائط کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔

COMMENTS