ملائیشیا میں افرادی قوت کے مسائل کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی کارکنوں کے 15 فیصد کوٹے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی مجموعی...
ملائیشیا میں افرادی قوت کے مسائل کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی کارکنوں کے 15 فیصد کوٹے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی مجموعی حد 2.5 ملین سے بڑھا کر 2.65 ملین کی جائے۔
لم گوان اینگ نے بیان میں کہا کہ موجودہ کل افرادی قوت 17.65 ملین ہے۔ اس تناسب کے مطابق 15 فیصد حد 2.65 ملین بنتی ہے۔ ان کے مطابق حد میں اضافہ کرنے سے مختلف شعبوں میں افرادی قوت کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2025 میں خصوصی درخواست ونڈو کے دوران کئی نجی شعبے کے آجر غیر ملکی کارکن حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ ان کے مطابق اگر افرادی قوت کی کمی برقرار رہی تو اس سے معاشی ترقی متاثر ہو سکتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ 15 اکتوبر 2025 تک ملائیشیا میں قانونی طور پر رجسٹرڈ غیر ملکی کارکنوں کی تعداد 21 لاکھ 32 ہزار 578 تھی جو 2024 کے مقابلے میں 13 فیصد کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز بھی کارکنوں کی کمی سے متاثر ہو رہے ہیں۔

COMMENTS