محکمہ امیگریشن ملائشیا نیگری جوہر نے سکوڈائی کے ایک دو منزلہ تجارتی احاطے پر آپریشن کے دوران 41 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطاب...
محکمہ امیگریشن ملائشیا نیگری جوہر نے سکوڈائی کے ایک دو منزلہ تجارتی احاطے پر آپریشن کے دوران 41 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق کارروائی رات تقریباً 11 بجے خفیہ نگرانی کے بعد کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی کچھ افراد نے فرار ہونے اور کمروں میں چھپنے کی کوشش کی، تاہم سب کو تلاش کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار افراد کی عمریں 16 سے 49 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان میں انڈونیشیا کے 11 اور میانمار کے 30 شہری شامل ہیں۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا کہ بعض افراد کے پاس درست سفری دستاویزات نہیں تھے جبکہ کچھ نے قیام کی مقررہ مدت سے زیادہ وقت گزارا۔
تمام افراد کو مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے سیٹیا ٹروپیکا امیگریشن ڈپو منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔

COMMENTS