محکمہ امیگریشن ملائشیا کے مطابق جنوری سے اب تک ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6,200 غیر قانونی تارکین وطن اور 230 آجر گرفتار کیے گئے۔ ڈپٹی...
محکمہ امیگریشن ملائشیا کے مطابق جنوری سے اب تک ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران 6,200 غیر قانونی تارکین وطن اور 230 آجر گرفتار کیے گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) داتوک لقمان ایفندی راملی نے بتایا کہ اس عرصے میں تقریباً 27,000 غیر ملکیوں کی جانچ کی گئی۔ یہ گرفتاریاں یکم جنوری سے مختلف نوعیت کے تقریباً 1,700 آپریشنز کے دوران ہوئیں۔
بیان کے مطابق سب سے زیادہ گرفتار ہونے والے افراد میانمار، انڈونیشیا، بنگلہ دیش اور چین کے شہری تھے۔
اس سے قبل ، اوپس سیلیرا کے دوران 51 غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائی شام کے وقت تجارتی علاقے میں کی گئی۔
حکام کے مطابق کچھ افراد کو ریسٹورنٹس میں کام کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ بعض افراد کے پاس کسی دوسرے شعبے کا ورک پرمٹ تھا مگر وہ مختلف مقامات پر کام کر رہے تھے، جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
امیگریشن حکام نے بتایا کہ رمضان کے دوران بازاروں میں نگرانی بڑھائی جائے گی تاکہ ورک پرمٹ کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

COMMENTS