وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے لاہور زون نے ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ایک ملازم سمیت 7 افراد کو...
وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے لاہور زون نے ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیورو آف پروٹیکٹر آفس لاہور کے ایک ملازم سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمود اقبال، محمد ندیم، یونس خان، محمد حسنان، افتخار احمد، محمد عمر اور نائب قاصد محمد اسد شامل ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان شہریوں کے جائز سرکاری کام کے نام پر رقوم بٹورتے تھے۔ کارروائی کے دوران مختلف دستاویزات، پاسپورٹس اور موبائل فون قبضے میں لے لیے گئے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کے مطابق ایجنٹ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ دستاویزات کی تصدیق اور پراسس کے لیے متعلقہ سرکاری دفاتر سے ہی رجوع کریں۔

COMMENTS