کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا جو وزٹ ویزے پر جا رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق مسافر ایاز خان امی...
کراچی ائیرپورٹ پر امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا جو وزٹ ویزے پر جا رہا تھا۔
ترجمان کے مطابق مسافر ایاز خان امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے غیر قانونی طور پر ملائشیا جانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
حکام کے مطابق ایک ایجنٹ نے مسافر سے تین لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ مسافر کو مزید تفتیش اور ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔

COMMENTS