ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ یاسر عرفات کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی ...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ یاسر عرفات کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔
حکام کے مطابق ملزم انسانی اسمگلنگ کے منظم گروہ کا سرگرم رکن ہے اور شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ بھاری رقم کے عوض جعلی ویزے فراہم کرتا اور شہریوں کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کرتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک ملازمت کے لیے صرف قانونی اور مستند ذرائع اختیار کریں۔

COMMENTS