محکمہ امیگریشن ملائشیا کی ریاست کلنتن ٹیم نے 20 فروری 2026 کو صبح تقریباً 7:05 بجے وقف چی یہہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تار...
محکمہ امیگریشن ملائشیا کی ریاست کلنتن ٹیم نے 20 فروری 2026 کو صبح تقریباً 7:05 بجے وقف چی یہہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تارکینِ وطن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور نگرانی کے بعد کیا گیا۔
حکام کے مطابق چند لگژری گاڑیوں کے ذریعے غیر قانونی افراد کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کی تیاری ہو رہی تھی۔ ایک ہوٹل کی پارکنگ میں مشتبہ افراد کو گاڑیوں میں سوار ہوتے دیکھا گیا جس کے بعد فوری چھاپہ مار کر داخلی و خارجی راستے بند کر دیے گئے۔
کارروائی کے دوران 20 میانمار کے شہری گرفتار کیے گئے جن میں 12 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ ان کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ سمندری راستے سے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے۔ ایک 31 سالہ میانمار شہری کو اسمگلنگ نیٹ ورک کا مرکزی کردار قرار دے کر گرفتار کیا گیا۔
مزید تلاشی کے دوران ایک ہوٹل کے کمرے سے 5 مزید میانمار شہری پکڑے گئے جو سرحد پار واپسی کے لیے ایجنٹ کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ دو چینی شہری بھی ہوٹل کی چھت پر چھپے ہوئے گرفتار ہوئے۔ کارروائی میں چار گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں جن میں پروٹون ایکس 90، ہونڈا ایچ آر وی، نسان، سیرینا اور پروڈوا اروز شامل ہیں۔
تمام 27 غیر قانونی افراد کو امیگریشن قانون 1959/63 کے تحت حراست میں لیا گیا جبکہ مرکزی ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ اور تارکینِ وطن اسمگلنگ ایکٹ 2007 کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔ تمام گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیاں مزید قانونی کارروائی کے لیے کوتا بہرو امیگریشن دفتر منتقل کر دی گئی ہیں۔

COMMENTS