محکمہ امیگریشن ملائشیا نے کہا ہے کہ وہ ملائیشیا کے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سخت اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھے...
محکمہ امیگریشن ملائشیا نے کہا ہے کہ وہ ملائیشیا کے امیگریشن قوانین پر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سخت اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یکم جنوری سے 19 فروری 2026 تک محکمہ کے نفاذی شعبے نے 1,855 آپریشن کیے۔ ان کارروائیوں کے دوران 30,177 افراد کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مجموعی طور پر 7,043 غیر قانونی غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سیکشن 6(1)(c) امیگریشن ایکٹ 1959/63 کے تحت ریکارڈ ہوئیں، جس میں 4,804 کیسز ایسے افراد کے تھے جو درست سفری دستاویزات کے بغیر موجود تھے۔ اس کے بعد سیکشن 15(1)(c) کے تحت 1,250 کیسز زیادہ قیام کے تھے۔ امیگریشن ضوابط 1963 کے ریگولیشن 39(b) کے تحت 806 کیسز پاس کی شرائط کی خلاف ورزی کے تھے جبکہ دیگر خلاف ورزیوں کے 183 کیسز ریکارڈ ہوئے۔
گرفتار افراد میں آٹھ ممالک کے شہریوں کی تعداد زیادہ رہی، جن میں انڈونیشیا، میانمار، بنگلہ دیش، فلپائن، تھائی لینڈ، پاکستان، بھارت اور چین شامل ہیں۔
محکمہ امیگریشن نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق معلومات حکام تک پہنچائیں۔

COMMENTS