ملائیشیا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دو ہمس...
ملائیشیا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی اور فوجی کارروائیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دو ہمسایہ مسلم ممالک کے درمیان کھلا تنازع باعثِ افسوس ہے، خصوصاً جب یہ صورتحال رمضان کے مہینے میں پیش آ رہی ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم داتوک سری انور ابراہیم نے پاکستان اور افغانستان دونوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنے کی اپیل کی۔ بیان کے مطابق پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو تسلیم کیا جانا چاہیے جبکہ افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی ضروری ہے۔
ملائیشیا نے کہا کہ ان دونوں امور کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ بیان میں تنازع میں متاثر ہونے والے شہریوں کی سلامتی کے لیے دعا اور قیادت سے دانشمندانہ فیصلوں کی امید کا اظہار بھی کیا گیا۔

COMMENTS