کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کمیونٹی رہنماؤں اور سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ رمضان کے باقی ایام میں اُن افراد تک مد...
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کمیونٹی رہنماؤں اور سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ رمضان کے باقی ایام میں اُن افراد تک مدد پہنچائی جائے جو ترقی کے ثمرات سے اب تک پوری طرح مستفید نہیں ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب فلاحی منصوبوں اور تنخواہوں میں ردوبدل جیسے اقدامات متعارف کرائے گئے، تاہم معاشرے کا ایک چھوٹا طبقہ اب بھی مکمل فائدہ حاصل نہیں کر سکا۔
وزیرِ اعظم نے مساجد و سراؤ کمیٹیوں، تعلیمی اداروں کے منتظمین، دیہی رہنماؤں اور نوجوانوں سے فلاحی سرگرمیاں بڑھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان معاشرے کے تمام طبقات کا بوجھ کم کرنے کا موقع ہے۔
وہ جمعہ کی نماز میں شرکت کے بعد مسجد جامع پیکن کاجنگ میں خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے سول سروس، نجی شعبے اور عوام کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا تاکہ ضرورت مند افراد تک مدد بروقت پہنچ سکے۔

COMMENTS