کوالالمپور: ملائیشیا کی پولیس نے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی حکومت گرانے کی مبینہ کوشش سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ معا...
کوالالمپور: ملائیشیا کی پولیس نے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی حکومت گرانے کی مبینہ کوشش سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ معاملہ قومی استحکام کو نقصان پہنچانے کی مبینہ سازش سے متعلق ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس نے بتایا کہ اس مبینہ سازش میں چند بااثر مقامی شخصیات اور ایک بین الاقوامی میڈیا ادارے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، تاہم کسی فرد یا ادارے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق تحقیقات ایسے قانون کے تحت کی جا رہی ہیں جو پارلیمانی جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے جرائم سے متعلق ہے۔ جرم ثابت ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

COMMENTS