کوٹا بہرو: محکمہ ٹرانسپورٹ ملائیشیا نے امیگریشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایسے غیر ملکی افراد کی نشاندہی شروع کر دی ہے جو مقامی شہریوں کے ...
کوٹا بہرو: محکمہ ٹرانسپورٹ ملائیشیا نے امیگریشن کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ایسے غیر ملکی افراد کی نشاندہی شروع کر دی ہے جو مقامی شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس استعمال کر کے گاڑیاں چلا رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (پلاننگ اینڈ آپریشنز) داتوک جازمانی شفاوی کے مطابق بعض افراد، جن میں روہنگیا نژاد افراد بھی شامل بتائے جاتے ہیں، مقامی شہریوں کے نام پر جاری لائسنس استعمال کرتے پائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد گرفتاری کے وقت یو این ایچ سی آر کارڈ دکھاتے ہیں، تاہم کسی دوسرے کے لائسنس کا استعمال قانوناً جرم ہے۔
یہ بات انہوں نے چینی نئے سال 2026 کے سلسلے میں جاری آپریشن کے دوران لی گئی بریفنگ میں کہی جو ٹرمینل بس لمباہ سیرہ، کوٹا بہرو میں منعقد ہوئی۔
حکام کے مطابق اس نوعیت کے معاملات کی نشاندہی پورے صوبے میں کی جا رہی ہے اور ہر کیس کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ امیگریشن کے حوالے کیا جائے گا۔ قانون اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
جے پی جے نے سوشل میڈیا پر بغیر امتحان ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی جعلی پیشکشوں سے بھی خبردار کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس طرح کی تمام پیشکشیں جعلی ہیں اور لائسنس صرف سرکاری طریقہ کار کے ذریعے ہی جاری کیے جاتے ہیں۔

COMMENTS