کوالالمپور: وزارت سرمایہ کاری و تجارت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہاؤ اور غیر ملکی ورکرز کی پالیس...
کوالالمپور: وزارت سرمایہ کاری و تجارت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہاؤ اور غیر ملکی ورکرز کی پالیسی سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔
وزیر سرمایہ کاری و تجارت داتوک سری جوہری عبدالغنی کے مطابق اجلاس کا مقصد ایسی پالیسی امور کو اجاگر کرنا تھا جن پر اعلیٰ قیادت کی توجہ ضروری ہے تاکہ عمل درآمد مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے رجحانات اور غیر ملکی افرادی قوت کی بھرتی سے متعلق ملکی ضروریات بھی زیر بحث آئیں۔ حکام نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ پالیسیوں پر عمل جاری ہے تاہم بعض شعبوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
اجلاس میں نائب وزیر سمیت دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے، جبکہ حکومتی سطح پر آئندہ اقدامات سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

COMMENTS