کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کو صرف روزے کی ظاہری شرائط تک محدود نہ رکھیں بل...
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کو صرف روزے کی ظاہری شرائط تک محدود نہ رکھیں بلکہ اس کی حکمت اور شریعت کے مقاصد کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کے دوران عبادات محض آخرت کے اجر کے لیے نہیں بلکہ نفس کی اصلاح اور اندرونی جدوجہد کے جذبے کے ساتھ انجام دی جانی چاہئیں۔
ان کے مطابق رمضان خود احتسابی کو مضبوط کرتا ہے اور انسان کو روزمرہ ذمہ داریاں اخلاص اور دیانت کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کے کردار کی تعمیر کا ذریعہ ہے جو دل کی بیداری اور اللہ کے خوف سے پیدا ہونے والی اندرونی نگرانی سے وابستہ ہے۔
وزیرِاعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر شکرگزاری کا اظہار بھی کیا۔ ملک بھر میں مسلمان کل سے روزے شروع کریں گے۔

COMMENTS