ملائشیا کی وزارت داخلہ کے مطابق انٹری پرمٹ کے نظام میں اصلاحات متعارف کر دی گئی ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی تیز اور مؤثر بنائی جا سکے۔ شہری کے ...
ملائشیا کی وزارت داخلہ کے مطابق انٹری پرمٹ کے نظام میں اصلاحات متعارف کر دی گئی ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی تیز اور مؤثر بنائی جا سکے۔ شہری کے شریکِ حیات کے لیے اہلیت کی مدت پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے۔
یکم ستمبر 2025 سے درخواستوں کے فیصلے چھ ماہ کے اندر جاری کیے جائیں گے اور درخواست گزار آن لائن اسٹیٹس بھی چیک کر سکیں گے۔ تمام درخواستیں اب مکمل طور پر نیشنل انٹیگریٹڈ امیگریشن سسٹم کے ذریعے جمع اور پراسیس کی جائیں گی تاکہ شفافیت اور سہولت میں اضافہ ہو۔
حکام کے مطابق ہر درخواست کا جائزہ منصفانہ اور محتاط انداز میں لیا جائے گا۔ حتمی فیصلے سے پہلے سیکیورٹی جانچ کے لیے کیسز پولیس دیراجا ملائیشیا کو بھیجے جائیں گے تاکہ قومی سلامتی اور مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام ملائشیا میں عوامی خدمات کی ڈیجیٹل تبدیلی کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

COMMENTS