انور ابراہیم نے پوتراجایا میں غزہ کے لیے ملائیشیا کے 30 کنٹینرز پر مشتمل انسانی امدادی مشن کا افتتاح کر دیا۔ اس مشن سے 100,000 سے زائد فلسطی...
انور ابراہیم نے پوتراجایا میں غزہ کے لیے ملائیشیا کے 30 کنٹینرز پر مشتمل انسانی امدادی مشن کا افتتاح کر دیا۔ اس مشن سے 100,000 سے زائد فلسطینیوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
افتتاحی تقریب وزیراعظم کے افطار پروگرام کے موقع پر سری پردانا کمپلیکس میں ہوئی۔ تقریب میں مقامی کمیونٹی رہنما بھی شریک تھے، جبکہ وزیراعظم کی اہلیہ داتن سری ڈاکٹر وان عزیزہ وان اسماعیل بھی موجود تھیں۔
قومی سطح کے اس اقدام کی قیادت ایم اے پی آئی ایم اور نسنتارا سمود کولیشن کر رہے ہیں، جبکہ ملائیشیا کی حکومت مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے۔
بیان کے مطابق امدادی مشن میں 374 ٹن وزنی 30 بڑے کنٹینرز شامل ہیں۔ ان میں 14 کنٹینرز خوراک، 8 کنٹینرز آٹے اور 8 کنٹینرز حفظانِ صحت کے سامان پر مشتمل ہیں۔
حکام نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث بین الاقوامی فضائی حدود کی بندش اور رفح بارڈر کراسنگ کی مکمل بندش کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے، تاہم انسانی اصولوں پر ملائیشیا کا مؤقف واضح اور مستقل ہے۔
ایم اے پی آئی ایم کے مطابق مشن مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔ پہلی ٹیم 3 مارچ کو قاہرہ روانہ کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کے حقوق، وقار اور بقا کے لیے ملائیشیا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

COMMENTS