امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 165 بیلسٹک میزائل، دو کروز م...
امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام نے ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 165 بیلسٹک میزائل، دو کروز میزائل اور 541 ڈرون کا سراغ لگا کر بڑی تعداد کو تباہ کر دیا۔
وزارت نے بتایا کہ حملوں کے دوسرے روز صبح 20 بیلسٹک میزائل تباہ کیے گئے جبکہ آٹھ میزائل سمندر میں گرے۔ سکیورٹی فورسز نے دو کروز میزائل اور 311 ڈرون بھی مار گرائے۔ تاہم 21 ڈرون نے شہری اہداف کو نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق 28 فروری سے شروع ہونے والے حملوں میں ایران سے داغے گئے 165 بیلسٹک میزائلوں میں سے 152 کو تباہ کیا گیا جبکہ 13 سمندر میں جا گرے۔ مجموعی طور پر 541 ڈرون کا سراغ لگا جن میں سے 506 کو روکا گیا جبکہ 35 ڈرون ملک کے اندر گرنے سے نقصان ہوا۔
حکام کے مطابق ان واقعات میں پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے تین افراد ہلاک جبکہ مختلف ممالک کے 58 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے باعث گرنے والے ملبے سے مختلف علاقوں میں املاک کو معمولی سے درمیانے درجے تک نقصان پہنچا۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ شہریوں، رہائشیوں اور مہمانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔

COMMENTS