ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ہر ملائیشین شہری کی جان قیمتی ہے اور حکومت مغربی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے...
ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ ہر ملائیشین شہری کی جان قیمتی ہے اور حکومت مغربی ایشیا کی بگڑتی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے تاکہ بیرون ملک موجود شہریوں کی حفاظت اور فلاح یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا کی وزارتِ خارجہ اور متعلقہ ممالک میں قائم سفارت خانوں کو مکمل اختیارات دے دیے گئے ہیں تاکہ ضرورت مند شہریوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
ان کے مطابق خطے میں سکیورٹی صورتحال بگڑنے اور کشیدگی میں اضافہ ہونے سے غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے ہیں، اسی لیے حکومت صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے اور شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

COMMENTS