ایران کے جوابی حملوں کے دوران خلیجی خطے کے بڑے شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دبئی، دوحہ اور منامہ میں یکے ...
ایران کے جوابی حملوں کے دوران خلیجی خطے کے بڑے شہروں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق دبئی، دوحہ اور منامہ میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جبکہ ایران نے خلیج میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانا جاری رکھا۔
یہ حملے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے فضائی حملوں کے ردعمل میں کئے جا رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں وزارتِ دفاع کے مطابق تازہ حملوں میں تین غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے۔ متاثرین میں پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش کے شہری شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دوحہ میں زور دار دھماکوں کے ساتھ سیاہ دھواں دیکھا گیا جبکہ دبئی میں میزائلوں کو فضا میں روکے جانے کے بعد سفید دھوئیں کے بادل دکھائی دیے۔ جبیل علی بندرگاہ کے علاقے میں بھی دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
دوسری جانب عمان کے علاقے الوسطیٰ میں واقع دقم کی تجارتی بندرگاہ پر دو ڈرون حملوں کی اطلاع ملی ہے جس میں ایک غیر ملکی کارکن زخمی ہوا۔
حکام کے مطابق صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے جبکہ خطے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

COMMENTS