تازہ ترین خبریں

    گینتنگ ہائی لینڈز میں نئی ٹول فیس 28 مئی سے نافذ

    کوالالمپور: لائیشیا کے معروف سیاحتی مقام گینتنگ ہائی لینڈز جانے والے مسافروں کیلئے 28 مئی 2026 سے نئی ٹول فیس نافذ کی جا رہی ہے۔ نئی پالیسی ...

    کوالالمپور: لائیشیا کے معروف سیاحتی مقام گینتنگ ہائی لینڈز جانے والے مسافروں کیلئے 28 مئی 2026 سے نئی ٹول فیس نافذ کی جا رہی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت مختلف اقسام کی گاڑیوں پر الگ الگ شرح کے مطابق چارجز وصول کیے جائیں گے۔ یہ اقدام جالان گینٹنگ ہائی لینڈز کے مجاز روڈ آپریٹر “لنگکارن چیکاپ سنڈیرین برہاد” کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹول نظام دو مرحلوں میں نافذ ہوگا اور گینٹنگ سیمپاہ یا گوہٹونگ جایا کے راستے گینٹنگ ہائی لینڈز میں داخل ہونے والی تمام مجاز گاڑیوں پر اس کا اطلاق ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد سڑکوں کے انتظام، دیکھ بھال اور ٹریفک کنٹرول کو مزید بہتر بنانا ہے۔

    مرحلہ اول کے تحت کلاس 1 گاڑیوں یعنی کاروں اور وینز کیلئے 5 رنگٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔ درمیانے درجے کی لاریوں (کلاس 2) کیلئے 15 رنگٹ جبکہ بھاری لاریوں (کلاس 3) پر 25 رنگٹ چارج عائد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ٹیکسیوں (کلاس 4) کیلئے 3.30 رنگٹ اور بسوں (کلاس 5) کیلئے 5 رنگٹ فیس مقرر کی گئی ہے۔

    کمپنی نے وضاحت کی کہ کلاس 2، 3، 4 اور 5 کی گاڑیوں کو مخصوص “لورونگ خاص” یا اسپیشل لین استعمال کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ لائسنس پلیٹ ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے بھی ادائیگی اور داخلہ ممکن ہوگا۔ یہ نظام ٹریفک روانی کو بہتر بنانے کیلئے متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ گاڑیوں کی طویل قطاروں سے بچا جا سکے۔

    ٹول آپریٹر کے مطابق موٹر سائیکلوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کو مکمل استثنا حاصل ہوگا اور ان سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گینٹنگ ہائی لینڈز میں موجود سرکاری اداروں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی گاڑیوں کیلئے بھی خصوصی رعایت رکھی گئی ہے۔

    کمپنی نے بتایا کہ سرکاری اسکولوں، پولیس اسٹیشنز، فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ، ضلعی دفاتر اور سرکاری کلینکس میں کام کرنے والے ملازمین اپنی نجی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد ٹول رعایت حاصل کرسکیں گے۔ تاہم انہیں مخصوص لین یا ایل پی آر سسٹم استعمال کرنا ہوگا۔

    اٹھائیس جون سے مستقل رہائشیوں کیلئے ایک خصوصی اسکیم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر گھرانے سے دو کلاس 1 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی اجازت ہوگی۔ اہل رہائشی یا تو عام فیس سے 10 فیصد کم رعایتی نرخ حاصل کرسکیں گے یا پھر چھ ماہ کا سیزن پاس خرید سکیں گے جس کے ذریعے غیر محدود بار داخلہ ممکن ہوگا۔

    کمپنی کے مطابق رجسٹرڈ گاڑیوں سے 28 جون سے قبل کوئی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ رعایتی اسکیموں اور استثنا کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا تاکہ انہیں آپریشنل ضروریات اور پالیسی کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔

    گینٹنگ ہائی لینڈز ملائیشیا کے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے جہاں ہر سال لاکھوں مقامی اور غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ یہاں ہوٹلز، شاپنگ مالز، تھیم پارکس اور تفریحی مراکز موجود ہیں، جس کی وجہ سے یہ مقام ملکی سیاحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ نئی ٹول پالیسی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ سڑکوں کی دیکھ بھال اور ٹریفک مینجمنٹ میں مزید بہتری آئے گی۔

    سوشل میڈیا پر اس فیصلے پر مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض افراد نے اسے ضروری اقدام قرار دیا جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ اس سے سیاحوں اور روزانہ سفر کرنے والوں کے اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ تاہم کمپنی کا مؤقف ہے کہ نئی فیس کا مقصد بہتر سروس اور انفراسٹرکچر کی فراہمی ہے۔

    COMMENTS

    Name

    Business,4,Current Affairs,278,Employment News,66,Events and Festivals,3,Immigration Operations,206,Legal Rights,14,Life and Finances,9,Malaysian Culture,2,PR and MM2H,2,Student Visa,1,Top Destinations,2,Tourism Updates,8,Travel Tips,1,Visa Updates,13,
    ltr
    item
    نوید سحر: گینتنگ ہائی لینڈز میں نئی ٹول فیس 28 مئی سے نافذ
    گینتنگ ہائی لینڈز میں نئی ٹول فیس 28 مئی سے نافذ
    https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiYKEZkP3KgjUmfsTC_XKwAEkNNlgu3UBg5vOGj-CUQluZP_MiReWEBc7wecWbHPu_qMSohW7ScSmSidbqS41ji8giHgoLeU1g-qStWh730N7u7LcvusSlp3uTfdSARJdQ9IsVT0V1f1_RyjLySjv_u6KUyf4kxxSm5rKI05cD_6wzNLhSu1CGulbj-Wwo/s320/195866.png
    https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEiYKEZkP3KgjUmfsTC_XKwAEkNNlgu3UBg5vOGj-CUQluZP_MiReWEBc7wecWbHPu_qMSohW7ScSmSidbqS41ji8giHgoLeU1g-qStWh730N7u7LcvusSlp3uTfdSARJdQ9IsVT0V1f1_RyjLySjv_u6KUyf4kxxSm5rKI05cD_6wzNLhSu1CGulbj-Wwo/s72-c/195866.png
    نوید سحر
    https://urdu.naveedeseher.com/2026/05/genting-highlands-new-toll-fees.html
    https://urdu.naveedeseher.com/
    http://urdu.naveedeseher.com/
    http://urdu.naveedeseher.com/2026/05/genting-highlands-new-toll-fees.html
    true
    6715705184017377069
    UTF-8
    Loaded All Posts Not found any posts VIEW ALL Readmore Reply Cancel reply Delete By Home PAGES POSTS View All RECOMMENDED FOR YOU LABEL ARCHIVE SEARCH ALL POSTS Not found any post match with your request Back Home Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat January February March April May June July August September October November December Jan Feb Mar Apr May Jun Jul Aug Sep Oct Nov Dec just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy Table of Content
    💬 Whatsapp

    Install Naveed e Seher App

    All-in-One Portal For Foreign Workers

    ✔ Visa Check
    ✔ Latest Jobs
    ✔ Immigration News
    ✔ Urdu and English News
    Install Now
    Continue To Website